Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



دو پٹہ سے ہاتھ ڈھکنا



سوال: ہماری آستین آدھی ہے اور ہم نے صرف نماز پڑھنے کے لئے کوئی دوسری آستین چڑھالی یا کوئی بڑا دو پٹہ اوڑھ لیا جس سے ہاتھ ڈھک جائیں تو کیا نماز ہوجائے گی؟ جواب سے نوازیں مہربانی ہوگی۔
باسمہ سبحانہ و تعالیٰ
الجواب وباللہ التوفیق: آدھی آستین پہننے والی عورت اگر دبیز دوپٹہ وغیرہ سے اپنے ہاتھ کا کھلا ہوا حصہ چھپا لے تو شرعاً اس کی نماز درست ہوجائے گی؛ البتہ اگر دوپٹہ اتنا باریک ہو کہ اندر کا بدن صاف جھلکتا ہو تو اس کی نماز درست نہ ہوگی۔ (کتاب النوازل 3/412)
عن عائشۃ رضی اللہ عنہا ان اسماء بنت ابی بکر دخلت علی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وعلیہا ثیاب رقاق فاعرض عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وقال یا اسماء إن المرأۃ اذا بلغت المحیض لم یصلح لہا ان یری منہا الا ہذا وہذا واشار الی وجہہ وکفیہ۔ (سنن ابی داؤد، کتاب اللباس 2/56)

 



Leave a Comment