Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



ناپاکی کی حالت میں کپڑے سے قرآن چھونا؟



سوال: کیا وہ لڑکی جو ناپاکی کی حالت میں ہو کسی رومال کے ذریعہ قرآن پکڑسکتی ہے جب کہ قرآن پر پلاسٹک کی جلد بھی ہو؟
باسمہ سبحانہ و تعالیٰ
الجواب وباللہ التوفیق: حیض و نفاس کے ایام میں قرآن کریم کو غلاف کے بغیر ہاتھ لگانا جائز نہیں ہے۔ غلاف سے مراد کسی کپڑے سے چھونا ہے نہ کہ وہ غلاف قرآن پر چڑھا ہو مثلاً جزدان وغیرہ (کتاب المسائل 222)
ویمنع الیٰ قولہ۔ ومسہ ولو مکتوباً بالفارسیۃ فی الاصح الا بغلافہ المنفصل۔ (در مختار بیروت 1/423 زکریا 1/488)

 



Leave a Comment