Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



شریعت میں مکروہات کی تفصیل اور مکروہ تنزیہی وتحریمی کا حکم



سوال:۔شریعت میں مکروہات کی تفصیل کیا ہے اور مکروہ تنزیہی وتحریمی کا کیا حکم ہے؟
باسمہ سبحانہ و تعالیٰ
الجواب وباللہ التوفیق:۔ نماز میں کراہت آنے کے معنی یہ ہیں کہ مکروہ اعمال کے ارتکاب کی وجہ سے نماز فاسد تو نہیں ہوتی البتہ کراہت کے درجات کے اعتبار سے نقصان آجانے کی بناء پر ثواب میں کمی ہوجاتی ہے۔(کتاب المسائل1/366)
لاتفسد بترکہا وتعاد وجوبا فی العمد والسہو ان لم یسجد لہ۔ (شامی زکریا درمختار:2/130)
کراہت کی قسمیں
کراہت تحریمی:اگر ممانعت کی دلیل ظنی الثبوت یاظنی الدلالت ہے یا وہ فعل ترک واجب کو شامل ہے اس پر مکروہ تحریمی کا اطلاق ہوگا۔
کراہت تنزیہی:اوراگر ممانعت کی دلیل خلاف اولیٰ یا ترک استحباب پر مبنی ہے تو اس فعل کو مکروہ تنزیہی کہا جائیگا۔(کتاب المسائل:1/366)
حکم
جس مکروہ تحریمی سے نماز واجب الاعادہ ہوتی ہے وہ ایسا مکروہ تحریمی ہے جس کا تعلق نماز کے عین افعال سے ہو۔ مثلا تعدیل ارکان چھوڑنا یا تصویر والے کپڑے پہن کر نماز پڑھنا وغیرہ۔
مکروہ تنزیہی جس کا تعلق عین نماز کے ارکان سے نہ ہو بلکہ اس میں کراہت کسی دوسری وجہ سے آئی ہو۔ مثلاسورتوں کا الٹ پلٹ کر کے پڑھ دینا یا فاسق امام کا نماز پڑھانا وغیرہ وغیرہ۔(کتاب المسائل:1/367)

 



Leave a Comment