Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



آپریشن کے ذریعہ سر کے گتھے ہوئے بالوں کو لگوانا؟



سوال:۔کیا آپریشن کے ذریعہ سر کے گتھے ہوئے بالوں کو سر کے اس حصہ میں جہاں بال نہ ہوں لگواناجائز ہے یا نہیں؟
باسمہ سبحانہ و تعالیٰ
الجواب وباللہ التوفیق:۔ اس میں قدرے تفصیل ہے تبادلہ اعضائے انسانی کی تین صورتیں ہیں۔ایک صورت جو زمانہ قدیم سے جاری وہ تو یہ کہ انسان کے عضوء کا بدل جمادات یانباتات سے تلاش کیا جائے اور فنی مہارت کے ذریعہ اس کو کار آمد بنایا جائے جیسے مصنو عی دانت یا مصنوعی آلہ سماعت وغیرہ کہ زمانہ قدیم سے اسکا رواج ہے اور بعض صحابہ کرامؓ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اجازت سے اسے کیا بھی ہے اور چونکہ بال ایک بے جان چیز ہے اور اس میں کسی طرح کا کوئی نقصان بھی نہیں ہے لہذا اس طرح بال لگوانا جائز ہے۔(جواہرالفقہ ج 7 ص51۔52)

 



Leave a Comment