Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



مسجد کی چھت پر قربانی؟



سوال:۔کیا مسجد کی چھت پر قربانی کرسکتے ہیں یا نہیں؟
باسمہ سبحانہ و تعالیٰ
الجواب وباللہ التوفیق:۔ مسجد کی چھت پر یا مسجد کے اوپر یا باہر کہیں بھی قربانی کرنا جائز نہیں کیونکہ مسجد اللہ کا گھر ہے اور ایک پاک جگہ ہے اورخون ایک ناپاک چیز ہے اللہ تعالی قرآ ن پاک میں ارشاد فرماتے ہیں
لَمَسْجِدٌ اُسِّسَ عَلَی ا لتَّقْوٰی مِنْ اَوَّلِ یَوْمٍ اَحَقُّ اَنْ تَقُوْمَ فِیْہِ فِیْہِ رِجَالُ یُّحِبُّوْنَ اَنْ یَتَطَہَّرُوْا وَاللّٰہُ یُحِبُّ الْمُطَّہِّرِیْنَ۔ (سورہ توبہ آیت 108پارہ 11)
ان اللّٰہ نظیف ویحب النظا فۃ۔(الحدیث)
اللہ تعالی پاک ہیں اور پاکی کو پسند کرتے ہیں۔

 



Leave a Comment