Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



شوہر کا نام لیکر پکارنا؟



باسمہ سبحانہ و تعالیٰ
الجواب وباللہ التوفیق: اسلام میں بیوی کے لئے شوہر کا مقام بہت اعلی درجہ کا رکھا گیا ہے۔ حدیث شریف میں آیا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ اگر اللہ کے علاوہ کسی اور کے لئے سجدہ کرنا جائز ہوتا تو میں عورتوں کو حکم دیتا کہ وہ اپنے شوہروں کو سجدہ کیا کریں۔ کسی کی وفات پر تین دن سے زائد غم اور سوگ منانا جائز نہیں۔ مگر اللہ تعالی نے عورت کے لئے حکم دیا ہے کہ اپنے شوہر کی وفات پر ۴/ ماہ دس دن تک سوگ منائے۔ ان دونوں باتوں سے شوہر کا مقام، اس کی عظمت اور عزت اعلی درجہ کی ظاہر ہوتی ہے۔ جس کا تقاضا یہ ہے کہ بیوی اپنے شوہر کو اس کے نام سے نہ پکارے ، بلکہ کوئی لقب یا وصف یا کسی عرف کے ساتھ معروف ہے تو اس کے ساتھ پکار لیا کرے، یہی ادب و احترام کا تقاضا ہے۔ صحابیات میں بھی کچھ اسی طرح کا رواج ملتا ہے۔

 



Leave a Comment