Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



آپریشن کے ذریہ قوت تولید کوختم کروانا؟



سوال:۔ مسئلہ یہ ہے کہ ایک صاحب کے چارلڑ کیاں آپریشن کے ذرایہ سے پیدا ہوئی ہیں، اور ان صاحب کی خواہش ہے کہ کاش ایک لڑکا بھی ہوتا لیکن اب ڈاکٹر کہہ رہے ہیں کہ اور بچے کی خواہش کو ختم کرواور آپریشن کرا کے بچہ دانی کو ختم کرادو۔ معلوم ہی کرنا ہے کہ شرعی نقطہ نظر سے ایسا کرنا جائز ہے یا اور اس کی کیا صورت ہو سکتی ہے؟ وضاحت فرمادیں۔ مہربانی ہوگی۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: ضبط تولید (ولادت) کو روکنے کی کوئی ایسی صورت اختیار کرنا جس سے دائمی (ہمیشہ کے طور پر قوت تولید) بچہ پیدا کرنے کی طاقت ختم ہو جائے، جائز نہیں، خواہ اس میں کتنے ہی فوائد نظرآئیں، البتہ اگر واقعتاً مجبوری ہے تو عارضی طور پر ایسی صورت اختیار کرنا جائز ہے کہ جس سے قوت تولید باقی رہے مگرحمل قرار نہ پائے اور زنانہ ہسپتالوں میں عارضی توالد و تناسل بند کرنے کے لیے بہت سے علاج ہیں، ان ہسپتالوں سے رابطہ قائم کیا جا۔فقط واللہ اعلم (مستفاد: احسن الفتاوی 347/8)

 



Leave a Comment