Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



جمعہ میں سنت مؤکدہ؟



سوال: جمعہ کی نماز میں سنت مؤکد کتنی ہیں؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: جہری نماز سے قبل چار رکعات سنت موکدہ ہیں اور بعد فرض جمعہ چار موکدہ ہیں اور امام ابو یوسف رحمہ اللہ کے نزد یک چھ سنت ہیں یعنی بعد فرض جمعہ پہلے چارسنت موکدہ اور پھر دورکعت، پس کل رکعات دس ہیں اور امام ابو یوسف رحمہ اللہ تعالی کے نزدیک بارہ رکعات ہیں۔ مجمع الانہر 194-195 جلد اول میں اسی طرح ہے۔ واللہ تعالی اعلم

 



Leave a Comment