Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



بغیر میٹر کے لائٹ استعمال کرنا؟



سوال: مفتی صاحب اگر کسی مسجد میں لائٹ کا میٹر نہ ہو اور چوری کی لائٹ سے وہ لوگ سارے کام کر رہے ہوں۔ مثلاً موٹر چلا کر ٹینک میں پانی بھریں، پھر اس پانی سے لوگ وضوء وغیرہ کر یں تو ایسی مسجد میں نماز پڑھنا کیسا ہے؟ جواب سے نوازیں۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: جی ہاں اس طرح بجلی استعمال کر نا چوری کی بجلی کہلائے گی اور استعمال کرنے والا چوری کا مرتکب قرار دیا جا ئیگا۔ لہذا مسجدوں میں اس طرح کی بجلی استعمال کرنے سے پر ہیز کیا جائے اور جو بجلی استعمال کی جائے اس کی قیمت بذریعہ میٹر ادا کی جائے۔ مصلیان کو چاہئے کہ بقدرضرورت بجلی استعمال کر یں اور اس کا بل ادا کر یں، وسعت سے زیادہ بجلی استعمال نہ کر یں کہ بل کے ادا کرنے میں بوجھ ہومتولی مسجد کو اس کا پابند کر یں کہ مسجد میں صحیح طریقہ سے بجلی کا انتظام کرے اگر صحیح مشورہ دینے اور غلط کام سے بچنے کی تاکید کرنے کے باوجودمتولی میٹر صحیح نہیں کرواتا تو سب کا گناہ اسی کو ہوگا۔
خوداپنے طور پر غلط بجلی کے استعمال سے بچنے کی کوشش کر یں، پھر مسجد میں پانی اور بجلی استعمال کرنے کی نوبت آئے تو کر سکتے ہیں۔
وضو اور نماز درست ہو جائے گی۔ واللہ تعالی اعلم

 



Leave a Comment