Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



تہہ دار چیز کے ہوتے ہوئے وضو کا حکم



حضرت مفتی صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
حضرت معلوم یہ کرنا ہے کہ پلمبر حضرات کام کرتے وقت پلاسٹک پائپ کو چپکانے کے لئے جو سلوچن استعمال کرتے ہیں وہ ہاتھ میں لگ جاتی ہے اور چھوڑانا مشکل ہوتا ہے کیا اس کے لگے رہنے سے وضو ہو جائے گا؟ رہنمائی فرمائیں۔ نوازش ہوگی۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: اگر سیلوچن ایسا ہو جس کا صرف رنگ آتا ہو اور اس کی تہہ نہ جمتی ہو اور پانی اس کے نیچے تک پہنچتا ہو تو ایسی سلوچن لگے ہونے کی حالت میں وضو اور غسل ہوجائے گا۔
لیکن اگر سیلوچن ایسا ہوجس کی تہہ جم جاتی ہو تو وضو یا غسل سے پہلے سلوچن کو صاف کرنا ضروری ہے، اس لیے کہ تہہ کے جم جانے کی وجہ سے پانی اس کے نیچے تک نہیں پہنچتا، اور اگر سوئی کے سر کے برابر بھی جگہ تک پانی نہ پہنچے تو وضو اور غسل نہیں ہوگا۔ فقط واللہ تعالی اعلم

 



Leave a Comment