Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



بدعت اور اس میں فرق؟



السلام وعلیکم جناب والا بدعت اورنفل میں کیا فرق ہے؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: بدعت کے لغومعنی: نیا انوکھا، پہلے پہل کیا جانیوالے کام۔
بدعت کے اصطلاحی معنی: جو کام قرآن وحدیث سے ثابت نہ ہوا سے دین کا جزء اور عبادت اور کار ثواب سمجھ کر کرنا، اسے لازم و ضروری سمجھنا، نہ کرنے والوں پر نکیر کرنا، یہ بدعت کہلا تا ہے۔
نفل کے لغوی معنی زائد چیز کے ہیں۔ شرعافرض و واجب کے علاوہ عمل یا نماز۔نفل زائداور مستحب نماز ہوتی ہے اس کا پڑھنا ضروری نہیں ہے، اس کا حکم یہ ہے کہ پڑھ لیا جائے تو باعث اجر وثواب ہے، اور ہماری فرض نمازوں میں جو کمی اجر وثواب کی رہ جاتی ہے نفل ہمارے فرض کے ثواب کی تکمیل کا ذریعہ بنتی ہے اس لئے روز آنہ کچھ نہ کچھ نوافل پڑھتے رہنا چاہئے اور ان کا شوق رکھنا چاہے۔ فافہم۔ اللہ تعالی اعلم

 



Leave a Comment