Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



لفظ خدا کہہ کر اللہ کو پکارنا؟



سوال: لفظ (خدا) اللہ کا نام نہیں ہے اس لئے اللہ کو خدا کہہ کر نہ پکارو جب بھی یاد کرو اللہ کے لفظ سے یاد کر ویا ان ناموں سے پکارو جواس نے خود نازل کئے ہیں؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: خدا عربی زبان کا لفظ نہیں، فارسی لفظ ہے جوعربی لفظ ”رب“ کے مفہوم کو ادا کرتا ہے ”رب“ اسماء حسنیٰ میں شامل ہے اور قرآن وحدیث میں بار بار آتا ہے، فارسی اور اردو میں اس کا ترجمہ خدا کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ اس لئے خدا کہناصحیح ہے اور ہمیشہ سے اکابر امت اس لفظ کو استعمال کرتے آئے ہیں۔ (آپ کے مسائل قدیم:977)

 



Leave a Comment