Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



کیا قضاء نماز عصر کے بعد پڑھ سکتے ہیں، اور کیا سجدہ تلاوت کر سکتے ہیں؟



بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: (1) واضح رہے کے عصر کی نماز کے بعد سے لے کر غروب آفتاب تک ہر طرح کے نوافل ادا کر نامنع ہے،البتہ اگر کوئی عصر کے بعد قضا نمازوں میں سے کوئی نماز ادا کرنا چاہتا ہے تو وہ سورج کے زردی مائل ہونے سے پہلے تک قضا پڑھ سکتا ہے، سورج کے زردی مائل ہو جانے کے بعد سے لے کر غروب آفتاب تک وقتی عصر کے علاوہ باقی کوئی نماز ادا نہیں کرسکتا۔ پس صورت مسؤلہ میں عصر کی نماز کے بعد سورج کے زردی مائل ہونے سے پہلے پہلے تک قضا نماز ادا کی جاسکتی ہے۔
(2) عصر کے بعد سورج کے زرد ہونے تک سجدہئ تلاوت کی ادائیگی درست ہے۔ البتہ عین طلوع اور عین غروب کے اوقات میں سجدہ تلاوت جائز نہیں، الا یہ کہ اسی وقت آیات سجدہ کی تلاوت کی تو اس سجدہئ تلاوت کی ادائیگی کی اجازت ہوگی۔ ”فتاویٰ ہندیہ“ میں ہے:
الفصل الثالث فی بیان الأوقات التی لا تجوز فیہا الصلاۃ وتکرہ فیہا ثلاث ساعات لا تجوز فیہا المکتوبۃ ولا صلاۃ الجنازۃ ولا سجدۃ التلاوۃ: إذا طلعت الشمس حتی ترتفع وعند الانتصاف إلی أن تزول وعند احمرارہا إلی أن یغیب إلا عصر یومہ ذلک فإنہ یجوز أداؤہ عند الغروب۔ (257/2) واللہ اعلم

 



Leave a Comment