Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



حضرت حدیث کس چیز کو کہتے ہیں؟



بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: حدیث از روئے لغت، جدید، غیر موجود کا وجود میں آجا نا، خبر اور کلام یعنی بات کے معنی میں بولا جا تا ہے۔ محدثین کی اصطلاح میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا قول اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے فعل و تقریر کی حکایت و بیان حدیث ہے۔ (حدیث کی تفسیر وتعریف میں حضرات محدثین کی عبارتیں مختلف ہیں۔ بعض محدثین یوں تعریف کرتے ہیں وہ قول و فعل یا تقریر میں جو رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کی جانب منسوب ہیں یا صحابی یا تابعی کی طرف ان کی نسبت ہے (وہ حدیث ہے) اس تعریف کی رو سے حدیث سنت کے مرادف ہوگی اور حفاظ حدیث کے بکثرت کلام وتصرفات دونوں کے مرادف ہونے پر دلالت کرتے ہیں۔
اور بعض محدثین نے حدیث کی تعریف میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات اور خوابوں کا بھی؛ بلکہ بحالت نوم یا بیداری آپ کے حرکات وسکنات کا اضافہ کیا ہے، لہذا ان کی تعریف کے لحاظ سے حدیث میں سنت کے اعتبار سے وسعت وعمومیت ہوگی۔
(فتح المغیث، ج:1 ص:9، ظفرالامانی مع تعلیق علامہ شیخ ابوغدہ، ص:24) واللہ اعلم

 



Leave a Comment