Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



کسی کے سامنے سرکو جھکانا؟



السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
سوال: مسلمانوں میں یہ طریقہ ہے بڑوں سے سر پر ہاتھ رکھوانے کا اسمیں بعض اوقات سر کو جھکانا بھی پڑتا ہے تو کیا یہ طریقہ درست ہے؟ سنت سے ثابت ہے؟ اور یہ کرنا درست ہے؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: عموماً اس موقع پر معمولی ساسر جھکایا جا تا ہے جو رکوع یا سجدے کی کیفیت کے مشابہ نہیں ہوتا، نیز یہاں مقصود تعظیم سے زیادہ شفقت کا حصول ہوتا ہے، تاہم بہتر یہ ہے کہ سرنہ جھکایا جائے۔ فقط واللہ اعلم

 



Leave a Comment