Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



مدرک،مسبوق کا فرق؟



السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
سوال یہ ہے کہ مدرک مسبوق کا کیا مطلب ہوتا ہے؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: مدرک کہتے ہیں کہ جو شخص امام کے ساتھ نماز کی تمام رکعتوں کو پالے وہ مدرک کہلاتا ہے۔ اور جو شخص مسجد میں اس وقت پہونچا جب کہ امام پہلی رکعت کے رکوع میں تھا، اور وہ رکوع میں شریک ہو گیا تو وہ بھی مدرک شمار ہوگا۔
المدرک من أدرک الرکعات کلہا مع الامام. (البحر الرائق: 1/623، درمختار مع الشامی:2/343،مراقی الفلاح: 168)
ای ادرک جمیع رکعاتہا معہ سواء أدرک معہ التحریمۃ أو أدرکہ من جزء من الرکوع الرکعۃ الأولی. (شامی:2/343)
مسبوق کہتے ہیں اس مقتدی کو جو پہلی رکعت ہو چکنے کے بعد جماعت میں شامل ہوا ہو۔
والمسبوق ہو من سبقہ الإمام بکلہا أو بعضہا. (لطاوی:169)

 



Leave a Comment