Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



صاحب ترتیب کسے کہتے ہیں؟



سوال: صاحب ترتیب کسے کہتے ہیں؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: بالغ ہونے کے بعد جس شخص کے ذمہ چھ نمازیں قضاء نہ ہوں وہ شریعت کی اصطلاح میں صاحب ترتیب کہلا تا ہے،خواہ بالغ ہونے کے بعد اس کی بالترتیب یا الگ الگ چھ نماز یں قضاء نہ ہوئی ہوں یا قضاء تو ہوئی ہوں لیکن اس نے تمام نمازوں کی قضاء کر لی ہو دونوں صورتوں میں وہ صاحب ترتیب بن جائے گا۔ صاحب ترتیب کے لیے ضروری ہے کہ وہ پہلے فوت شدہ نماز کی قضاء پڑھے گا، پھر وقتیہ نماز ادا کرے گا۔ جب بھی چھ یا چھ سے زائد نماز یں قضاء ہوجائیں پھر وہ صاحب ترتیب نہیں رہے گا۔

 



Leave a Comment