Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



سلام کے بعد غلطی سے کھڑے ہو جانا؟



سوال: اگر کوئی شخص نماز میں شروع سے حاضر تھا اور جب امام صاحب نے سلام پھیراتو وہ غلطی سے کھڑا ہو گیا تو اب وہ کیا کرے؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: اگر اضافی رکعت کے سجدہ سے پہلے یاد آجائے تو واپس قعدہ، تشہد کی حالت کی طرف لوٹ آئے اور سجدہ سہو کرے۔ اور اگر اضافی رکعت کے سجدے میں یا سجدے کے بعد یادآئے تو ایک اور رکعت ملالے، یہ اضافی دو رکعت نفل، جب کہ امام کی اقتدا میں ادا کی گئیں رکعات فرض شمار ہوں گی، تا ہم اس صورت میں بھی آخر میں سجدہ سہو کرنا ہوگا۔ فقط واللہ اعلم۔

 



Leave a Comment