Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



ذبح کے وقت کتنی رگیں کٹنا ضروری ہیں؟



السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
سوال: حضرت میں نے ایک جانور کو حلال کیا اس کی دونوں شہ رگ اور حلقوم کٹ گئی لیکن کھانے کی رگ نہیں کٹی کیا وہ جانور حلال ہے؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: ذبیحہ کے حلال ہونے کے لئے حلقوم (نرخرہ) مری (وہ رگ جس سے دانہ پانی جا تا ہے) اور ودجین (دوشہ رگیں) ان چار رگوں میں سے اکثر یعنی کم از کم تین کا کٹنا ضروری ہے ورنہ یہ حلال نہ ہوگا، لہذا صورت مسؤلہ میں اگر تین رگیں کٹ گئی ہیں تو بچہ حلال ہوگا ورنہ نہیں۔
والعروق التی تقطع فی الذکاۃ أربعۃ؛ الحلقوم، والمری والودجان۔ وعندنا إن قطعہا حل الأکل وإن قطع أکثرہا فکذلک عند أبی حنیفۃ إلخ (ہدایہ: 734/4، ط: اشرفی دیوبند) واللہ تعالی اعلم

 



Leave a Comment