Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



وضوء میں پانی ناک میں لینا



سوال:۔ ناک میں پانی چڑھانے کا مطلب تھوڑا سمجھا دے تو بہتر رہے گا اسی طرح ناک کو کتنی مرتبہ صاف کرے؟ جواب سے نواز یں مہربانی ہوگی۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: چلو میں پانی لے کر ناک کے سوراخ کے پاس لیجا کر اندر ڈالے کہ نرم ہڈی تک پانی پہنچ جائے، پھر بائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی ناک میں ڈال کر ہلائے، پھر ناک انگلیوں سے پکڑ کر جھاڑ دے۔ایک مرتبہ بھی کر لے تو سنت ادا ہو جائیگی۔

 



Leave a Comment