Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



کن جگہوں میں پیشاب کرنے سے منع کیا گیا ہے؟



مفتی صاحب السلام علیکم۔
سوال: بل، پانی،درخت کے سایہ، اور جڑ میں پیشاب کرنا کیسا ہے؟ کیا قرآن وحدیث میں اس بارے میں ممانعت آئی ہے؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: اگر کسی جگہ پانی کھڑا (ٹھہرا ہوا) ہو تو اس میں پیشاب کرنا جائز نہیں ہے؛ اس لیے کہ اس پانی کو بہت سے کاموں میں استعمال کیا جانا ممکن ہے، حدیث پاک میں آتا ہے کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا تم میں سے کوئی ٹھہرے ہوئے پانی میں پیشاب نہ کرے۔ (سنن ابن ماجہ، کتاب الطہارۃ، باب النھی عن البول فی الماء الراکد، رقم الحدیث:87/1 مکتبۃ المعارف، الریاض)
ان جگہوں میں استنجاء کرنا مکروہ ہے جاری پانی میں، پھل دار درخت کے نیچے، ہرایسے سایہ میں جہاں لوگ بیٹھتے ہوں،، چو ہے، سانپ یا چیونٹی کے بل میں پیشاب کرنا۔
(البحر الرائق، کتاب الطہارۃ، باب الانجاس، 256/1، دارالکتب العلمیہ)

 



Leave a Comment