Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



عوام میں پھیلی کچھ باتیں؟



سوال: تکیہ پر بیٹھنا کیسا ہے؟ جیسا کہ عوام میں مشہور ہے کہ تکیہ پر بیٹھنے سے مامو کے سر میں درد ہوتا ہے؟ مرد یا کنوارے لڑکے کو کدو کی لت نہیں کاٹنا چاہئے؟ رات کو سانپ کا نام نہیں لینا چاہئے بلکہ لتی کہنا چاہئے جیسا کہ عوام میں مشہور ہے؟ جس نے ایک چیونٹی کھالی گویا اس نے ایک مردہ کھالیا جیسا کہ عوام میں مشہور ہے کیا یہ بات صحیح ہے؟ آدمی کو بارہ بجے دن یا بارہ بجے رات کو کہیں جانا یا سفر پر نکلنا کیسا ہے؟ کیا آسمان سے بارش ہوتے وقت جب کہ بجلی چمکتی ہو یا باد ل گرجتا ہو کیا اس وقت آسمان سے کچیا، پسنی گرنا ہے جیسا کہ عوام میں مشہور ہے؟
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب وباللہ التوفیق: یہ ساری باتیں فضول ہیں، شریعت میں اس کی اصل موجود نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

 



Leave a Comment