Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



سوتے وقت کے وظائف



مفتی صاحب السلام علیکم
سوال: رات کو سونے کے وقت بستر پر لیٹے ہوئے قرآنی آیت پڑھنا کیسا ہے جیسے آیت الکرسی سور ہئ فلق سورہئ ناس وغیرہ۔؟ جواب سے نواز میں مہربانی ہوگی۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: مباح و جائز ہے، اسی طرح کی ایک بات حضرت مولانا تھانوی رحمہ اللہ نے بیاض اشرفی (ص:248) میں ذکر فرمائی ہے، چنانچہ فرماتے ہیں بعض صالحین سے سنا گیا ہے کہ اگر سوتے وقت آیت الکرسی پڑھ کر جس سمت کی طرف دم کرے گا جتنی دور تک نیت کرے گا،ان شاء اللہ وہاں تک ہر آفت سے حفاظت رہے گی۔ فقط واللہ اعلم

 



Leave a Comment