Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



گھر اور گاڑی میں تعویذ لٹکانا کیسا ہے؟



سوال: گھر اور گاڑی میں تعویذ لٹکا نا کیسا ہے؟ بہت سارے لوگ چاروں قل آیت الکرسی کی مصنوعی تختی خرید کر لاتے ہیں اور اس کو لگاتے یا لٹکاتے ہیں کیا ایسا کرنا صحیح ہے؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: نفع نقصان پہنچانے والی ذات صرف اللہ کی ہے اور وہی ذات ہے جو حقیقی معنوں میں معطی اور مانع ہے، لہذامؤثر حقیقی اور نافع یقینی اللہ تعالی کی ذات پر یقین کرنا چاہیے اور اس کا عقیدہ رکھنا چاہیے،البتہ درجہ اسباب میں جس طرح دوا کے ذریعہ مرض کا ازالہ ہو جا تا ہے، اصل شفادینے والی ذات اللہ کی ہوتی ہے۔ اسی طرح تعویذ اور دعاء میں بھی تاثیر ہوتی ہے لیکن اسے خود مؤثر بالذات نہیں سمجھنا چاہیے، اصل فائدہ پہنچانے والی ذات اور اثر پیدا کر نے والے اللہ تعالی ہیں، اس کا عقیدہ رکھنا چاہیے،اور تعویذ لٹکانے یا گھر کی بندش کرنے کے عمل کو اختیار کرنا اس شرط کے ساتھ جائز ہے کہ اس میں کوئی کفر وشرک والا عمل نہ کیا جائے، قرآنی آیات یا ادعیہ ماثورہ کے ذریعہ عمل کیا جائے۔ فائدہ پہنچانا چونکہ اللہ تعالی کا کام ہے اس لیے جب ان کی مرضی ہوتی ہے فائدہ ہو جا تا ہے جہاں نہیں ہوتی وہاں فائدہ نہیں۔ اگر تعظیم ملحوظ رکھی جائے، گرد و غبار سے صاف رکھا جائے تو جائز ہے، دیوار اور دروازے پر آیات لکھنا بہر حال مکروہ تنزیہی ہے۔ فقط واللہ اعلم

 



Leave a Comment