Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



کیا چھپکلی کو مارنے پر ثواب ملتا ہے؟



سوال: چھپکلی کو مارنا کیسا ہے کیا چھپکلی کو مارنے پر ثواب ملتا ہے؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: ہاں چھپکلی کو مارنا ثواب ہے، اور پہلی مرتبہ مارنے پر ثواب زیادہ ہوتا ہے، جیسا کہ ترمذی شریف کی روایت میں ہے:
عن أبی ہریرۃ أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال: من قتل وزغۃ بالضربۃ الأولی کان لہ کذا وکذا حسنۃ فإن قتلہا فی الضربۃ الثانیۃ کان لہ کذا وکذا حسنۃ فإن قتلہا فی الضربۃ الثالثۃ کان لہ کذا وکذا حسنۃ· (رواہ الترمذی وقال: حدیث أبی ہریرۃ حدیث حسن صحیح: ۱/۳۷۲، أبواب الصید، باب فی قتل الوزغ، ط: مریم أجمل فاؤنڈیشن ممبئی إنڈیا) فقط واللہ اعلم

 



Leave a Comment