Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



اولیاء کرام کا نام لے کر نیاز؟



السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سوال: کیا کسی اولیاء کرام کا نام لے کر نیاز دلوا سکتے ہیں یا دے سکتے ہیں؟ جواب سے نوازیں مہربانی ہوگی۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: اللہ کے علاوہ کسی اور کے لئے مثلاً اولیاء یا بزرگان دین کے لئے نذر ونیاز کرنا ناجائز اور باطل ہے۔
واعلم أن النذر الذی یقع للأموات من أکثر العوام وما یؤخذ من الدراہم والشمع والزیت ونحوہا إلی ضرائح الأولیاء الکرام تقربًا إلیہم فہو بالإجماع باطل وحرام۔ (شامی زکریا: 427/3)

 



Leave a Comment