Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



جماعت پانے والا کب شمار ہوگا؟



السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
سوال: مفتی صاحب اگر کوئی شخص قاعدہ اخیرہ میں شامل ہوا ہو۔ اور التحیات پوری نہیں پڑھ سکا درمیان میں امام صاحب سلام پھیر دیا تو وہ شخص جماعت کی نماز پانے والا ہوگا یا جماعت پانے کے لیے سلام سے پہلے التحیات پوری پڑھنا ضروری ہے؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفق: واضح رہے کہ اگر نمازی اقتدا کرکے امام کے ساتھ نماز کے کسی بھی حصہ میں شریک ہو جائے، اگر چہ وہ صرف آخری قعدہ میں امام کے سلام پھیرنے سے پہلے جماعت میں شامل ہوا ہو تو اس کو جماعت مل گئی اور جماعت کا ثواب بھی مل جائے گا۔ البتہ تکبیر اولیٰ کے ساتھ جماعت میں شامل ہو نے کا ثواب جتنا ملتا ہے اتنا ثواب نہیں ملے گا۔
البحرالرائق میں ہے:
(قولہ: ولم یصل الظہر جماعۃ بإدراک رکعۃ)………… بل أدرک فضلہا) أی فضل الجماعۃ؛ لأن من أدرک آخر الشیء فقد أدرکہ۔ (ص۵۷،ج۲طبع سعید)

 



Leave a Comment