Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



جمعہ کے دن جو سورہ کہف پڑھنا؟



سوال: جمعہ کے دن جو سورہ کہف پڑھنی چاہئے کیا وہ جمعہ والی رات (یعنی جمعرات کادن گزرنے کے بعد) پڑھ سکتے ہیں؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: شبِ جمعہ (جمعہ کی رات) اور جمعہ کے دن دونوں میں سورہئ کہف پڑھنے کے فضائل احادیث میں وارد ہوئے ہیں، بعض روایات میں صرف جمعہ کی رات کا ذکر ہے اور بعض میں صرف جمعہ کے دن کا ذکر ہے، شارحینِ حدیث نے لکھا ہے کہ ان تمام روایات میں تطبیق کی صورت یہ ہے کہ جن روایات میں صرف رات کا ذکر ہے ان سے مراد رات اپنے دن سمیت ہے اور جن روایات میں صرف دن کا ذکر ہے ان سے مراد دن اپنی گزشتہ رات سمیت ہے۔
”سنن دارمی“ کی روایت میں ہے:
عن أبی سعید الخدری قال: من قرأ سورۃ الکہف لیلۃ الجمعۃ أضاء لہ من النور فیما بینہ وبین البیت العتیق۔
ترجمہ: حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان نقل کرتے ہیں کہ جس شخص نے سورہئ کہف جمعہ کی رات میں پڑھی اس کے لیے اس کی جگہ سے مکہ تک ایک نور روشن ہوگا۔ (2/546دارالکتاب العربی)

 



Leave a Comment