Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



حضرت علی رضی اللہ عنہ کا معمول؟



سوال: کیا حضرت علی رضی اللہ عنہ ایک دن میں ساٹھ ہزار قرآن پڑھا کرتے تھے؟ یہ بات کہاں تک درست ہے؟ جواب سے نوازیں مہربانی ہوگی۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: حضرت علی رضی اللہ عنہ کی سیرت میں یہ بات کثرت سے ملتی ہے کہ آپ کو قرآن کریم کی تلاوت اور اُس کے معانی میں غور وخوض سے خاص شغف تھا، آپ خود بھی اس کا اہتمام کرتے تھے اور دوسروں کو بھی اس کی تاکید کرتے تھے، قرآن کریم کے ساتھ خاص شغف اور تعلق کی وجہ سے آپ کا علم بھی بہت گہرا تھا؛ البتہ یومیہ قرآن کریم کی تلاوت سے متعلق آپ کا معمول تلاش بسیار کے بعد بھی نہیں مل سکا۔ واللہ تعالیٰ اعلم

 



Leave a Comment