Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



زکوۃ کون ادا کرے گا؟



سوال: پریشانی کی وجہ سے ایک عورت اپنا سونا بیچنا چاہتی تھی تو اس کی بیٹی نے ہی بازار کی قیمت پر وہ سونا خریدکر ماں کو ہی دے دیا اور یہ کہہ دیا کہ آپ اس کو استعمال کرسکتی ہو۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ زکوۃ کون ادا کرے گا؟ جواب سے نوازیں۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: معلوم ہونا چاہئے کہ جو نصاب کا مالک ہوتا ہے اسی پر زکوۃ بھی واجب ہوتی ہے۔ مسؤلہ صورت میں اگر لڑکی نے وہ مال جو اس کی ماں دوکان پر بیچنا چاہتی تھی اپنی ماں سے پیسے دے کر خرید لیا، تو اب مال کی اصل مالک بیٹی ہوگئی۔ اب دیکھا جائے گا کہ بیٹی نے وہ مال ماں کو ہبہ کردیا ہے یا امانت کے طور پر رکھوایا ہے۔ اگر ہبہ کیا ہے تو ماں مال کی مالک ہوکر زکوۃ بھی اسی پر واجب ہوجائے گی اور اگر امانت کے طور پر رکھ دیا اور ماں کو یہ اختیار دے دیا ہے کہ اس کو استعمال کرسکتی ہے۔کیونکہ امانت رکھوانے والے کی اجازت سے امانت کو استعمال کرنا امانت رکھنے والے کے لئے جائز ہے۔ تو اس صورت میں زکوۃ لڑکی کو ہی دینی ہوگی کیونکہ اصل مال کی مالک وہی ہے۔ فقط واللہ اعلم

 



Leave a Comment