Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



ناپاکی میں استعمال کئے گئے کپڑوں کا حکم؟



سوال: حیض کی ناپاکی میں جو دوپٹہ،جرسی،موزے استعمال کیے گئے ہوں تو اُن سے نماز پڑھنا درست ہے؟ جواب سے نوازیں مہربانی ہوگی۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق:حالت حیض میں پہنے ہوئے کپڑے اگر پاک ہوں تو عورت غسل حیض کے بعد دھوئے بغیر انہیں دوبارہ پہن سکتی ہے، بلاشبہ جائز ودرست ہے۔ اور ان میں نماز بھی بلاکراہت ادا ہوجائے گی؛ کیوں کہ جسم کی حکمی ناپاکی سے پاک کپڑے ناپاک نہیں ہوتے ہیں۔ واللہ تعالیٰ اعلم

 



Leave a Comment