Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



پانی کی چھینٹیں اگر بالٹی میں گرجائیں؟



سوال: حیض کا جو غسل کرا جاتا ہے غسل کرتے وقت اگر جسم سے پانی کی چھینٹے اور پانی مگ یا لوٹے سے لیتے ہوئے ہاتھ سے پانی بالٹی میں ٹپک جاتا ہے تو کیا وہ پانی ناپاک ہو جاتا ہے؟ میری رہنمائی فرمائیں۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق:دورانِ غسل اگر بالٹی وغیرہ میں پانی کی چھینٹیں بدن سے گر جائے تو اس سے پانی ناپاک نہ ہوگا، بشرطیکہ بدن پر ظاہری نجاست نہ ہو۔ لیکن بالٹی کو غسل کے قطرات سے بچانا چاہئے اگر ماء مستعمل غالب ہو جائے گا تو پھر پانی ناپاک ہو جائے گا۔
جنب اغتسل فانتضح من غسلہ شیء فی إناۂ لم یفسد علیہ الماء (ہندیہ 57/1 اتحاد) واللہ تعالیٰ اعلم

 



Leave a Comment