Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



رخصت ہوتے وقت اللہ حافظ وغیرہ کہنا؟



سوال: بات چیت کے آ خر میں جو اللہ حافظ کہتے ہیں یہ کہنا کیسا ہے؟ جواب سے نوازیں مہربانی ہوگی۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: جس طرح سے کسی مجلس یا گھر میں آنے والے شخص کے لیے حکمِ مسنون یہ ہے کہ وہ ”السلام علیکم“ کہے، اسی طرح رخصت ہوتے وقت بھی ”السلام علیکم“ کہنا مسنون ہے، پس جانے والے شخص کو بھی ”السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ“ کہنے کی عادت ڈالنی چاہیے، ”السلام علیکم“ کے الفاظ چھوڑ کر اس کے ہم معنی الفاظ یا ”اللہ حافظ“ یا ”خدا حافظ“ یا ”فی امان اللہ“ وغیرہ الفاظ کہنا اگرچہ فی نفسہ جائز ہے، تاہم اس سے سنت ترک کرنا لازم آئے گا، اس لیے مسلمانوں کو ملاقات کرتے وقت اور رخصت ہونے کے وقت سلام کی سنت پر عمل کرنا چاہیے۔ واللہ اعلم

 



Leave a Comment