Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



کتنی مقدار ناپاکی معاف ہے؟



سوال: وضوء کی حالت میں پیشاب کا کوئی قطرہ گرگیا، اورپائجامے پر لگ گیا۔ اب وہ کتنا قطرہ ہوگا کہ دھل کر پھر سے دوبارہ وضوء کرناہوگا، اور کتنی مقدار ہوگی کہ بغیر دھلے ہی صرف وضو کرکے نماز پڑھ سکتے ہیں؟ جواب سے نوازیں مہربانی ہوگی۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: اگر ان قطروں میں مقدارِ نماز کے برابر تسلسل نہیں ہے یعنی کچھ دیر تک پیشاب کے قطرے آنے کے بعد بند ہوجاتے ہیں یا درمیان میں اتنا وقفہ ہوجاتا ہے کہ جس میں فرض نماز ادا کی جاسکتی ہے، یا ایسا پہلی بار ھوا ہے، تو آپ شرعاً معذورین میں شامل نہیں ہیں۔ اس لیے آپ کا وضو اِن قطروں سے ٹوٹ جائے گا اور کپڑے بھی ناپاک ہوجائیں گے اور ان کا دھونا (جب کہ وہ مقدار درہم سے تجاوز کرجائیں) واجب ہوگا۔ واللہ اعلم

 



Leave a Comment