Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



کارپیٹ کی ناپاکی کا حکم ؟



سوال: کارپیٹ کی ناپاکی کا کیا حکم ہے؟ کیا اس پر جانماز بچھاکر نماز پڑھ سکتے ہیں؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: اگر کارپٹ ناپاک ہواور نا پاکی خشک ہو گئی تو اس کارپٹپر مصلی بچھا کر نماز پڑھنا جائز ہے۔ تاہم اگر کارپٹ اتنا تر ہو کہ مصلے کے اوپر کی جانب نجاست کا اثر آجانے کا اندیشہ ہو تو مصلیٰ بچھا کر نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
وکذا الثوب إذا فرش علی النجاسۃ الیابسۃ؛ فإن کان رقیقاً یشف ما تحتہ أو توجد منہ رائحۃ النجاسۃ علی تقدیر أن لہا رائحۃ لایجوز الصلاۃ علیہ، وإن کان غلیظاً بحیث لایکون کذلک جازت۔ (فتاوی شامی، ۱/۶۲۶،سعید)
ولو کانت النجاسۃ رطبۃً فألقی علیہا ثوباً وصلی إن کان ثوباً یمکن أن یجعل من عرضہ ثوباً کالنہالی یجوز عند محمد وإن کان لایمکن لایجوز إن کانت یابسۃً جازت إذا کان یصلح ساتراً۔ کذا فی الخلاصۃ۔ (الفتاوی الہندیۃ، ۱/۶۲) فقط واللہ اعلم

 



Leave a Comment