Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



کان اور ناک چھدوانے کا حکم؟



سوال: عورتوں کے لئے کان اور ناک چھدوانے کا کیا حکم ہے؟ جواب سے نوازیں مہربانی ہوگی۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: زیب وزینت یعنی زیورات پہننے کے لیے لڑکیوں کے لئے ناک، کان چھیدوانا جائز ہے، حرام نہیں ہے، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں کان چھیدنے کا رواج تھا اور آپ علیہ الصلاۃ والسلام سے اس پر نکیر مروی نہیں ہے اور ”کان“ پر قیاس کرتے ہوئے علماء نے ”ناک“ چھیدوانے کو بھی جائز لکھا ہے۔ (دیکھیں: نفع المفتی والسائل، فتاوی محمودیہ: 19/ 371، ط: ڈابھیل وغیرہ) واللہ تعالیٰ اعلم

 



Leave a Comment