Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



کھانے والی پلیٹ میں ہاتھ دھونا؟



سوال: کیا کھانے والی پیلیٹ میں ہاتھ دھونا مناسب ہے یا نہیں
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق:کھانا کھانے کے بعد اسی برتن میں ہاتھ دھونے کا ثبوت کسی حدیث سے ثابت نہیں، ابن مفلح مقدسی نے الآداب الشرعیۃ میں امام احمد سے اس کی عدم کراہت نقل کی ہے۔ (الآداب الشرعیۃ:3/214، جواز غسل الیدین فی الاناء الذی أکل فیہ، موسسۃ الرسالۃ، بیروت) یہ عمل تہذیب کے خلاف معلوم ہوتا ہے، ہاں اگر کوئی مجبوری اور عذر ہو، تو الگ بات ہے۔ واللہ اعلم

 



Leave a Comment