Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



ارکان نماز میں امام سے سبقت؟



سوال: اگر کوئی مقتدی امام سے پہلے رکوع وسجدہ کرے تو اس کی فاسد ہوء ہوئی یا نہیںِ؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: اگر مقتدی نے امام سے پہلے سجدہ یا رکوع کیا اور وہ سجدے یا رکوع میں امام کے ساتھ ایک لمحہ کے لیے بھی شریک نہ ہوا بلکہ اس نے امام کے سجدہ یا رکوع میں جانے سے پہلے ہی سر اٹھا لیا اور پھر دوبارہ امام کے ساتھ یا امام کے بعد سجدہ یا رکوع نہیں کیا تو مقتدی کی نماز فاسد ہو جائے گی۔
اور اگر امام کے ساتھ سجدہ یا رکوع میں شریک ہو گیا یا بعد میں دوبارہ سجدہ یا رکوع کر لیا تو اس کی نماز فاسد تو نہ ہوگی مگر مقتدی کا یہ فعل مکروہ تحریمی اور سخت گناہ ہے۔ احادیث میں اس کی ممانعت اور سخت وعید وارد ہوئی ہے۔ واللہ اعلم

 



Leave a Comment