Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



بات چیت نہ کرنے سے طلاق؟



سوال: وہ کتنا ٹائم ہوتا ہے کہ اگر میاں بیوی بات چیت نہ کریں تو طلاق واقع ہوجاتی ہے۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: جب تک شوہر طلاق نہ دیدے یا خلع کا معاملہ نہ کرلے یا شرعی پنچایت کے ذریعے نکاح فسخ نہ ہوجائے محض علیحدہ رہنے سے طلاق واقع نہیں ہوتی؛ اس لیے اگر طلاق یا خلع کا معاملہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی فسخِ نکاح کی صورت پیش آئی ہے تو نکاح برقرار رہتا ہے، محض الگ رہنے سے یا بات چیت بند ہونے کی وجہ سے بیوی پر طلاق واقع نہیں ہوتی۔ واللہ تعالیٰ اعلم

 



Leave a Comment