Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



غسل کے وضوء سے نماز؟



السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
مفتی صاحب اللہ تعالی آپ کو صحت تندرستی عطا فرمائے
سوال:مسئلہ یہ ہے کہ میں ایک مفتی صاحب کا بیان سن رہا تھا تو وہ بیان فرما رہے تھے کہ غسل سے پہلے جو وضو کرتے ہیں اس سے ہم نماز نہیں پڑھ سکتے۔ نماز کے لئے غسل کے بعد ہمیں دوسری وضو کرنی پڑے گی چاہے ہم اس وضو میں نماز پڑھنے کی بھی نیت کرلیں پھر بھی ہم کو دوسری وضو کرنی ہو گی۔مفتی صاحب آپ وضاحت فرما دیجیے۔میں اس مسئلہ میں بہت پریشان ہوں کیونکہ میں ہمیشہ سے غسل سے پہلے کی وضو سے بہت سی نمازیں پڑھ چکا ہوں۔ اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین!
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: اگر غسل واجب ہو اور غسل کے فرائض (کلی کرنا، ناک میں پانی پہنچانا، پورے جسم پر پانی بہانا) ادا کرتے ہوئے نہائیں تو اس سے طہارت کبریٰ حاصل ہوجاتی ہے اس کے بعد ناقض پیش نہ آئے تو بغیر وضو کیے نماز پڑھ سکتے ہیں۔
الگ وضو کرنے کی ضرورت نہیں، بلکہ اسے ضروری سمجھنا (جیساکہ بعض عوام کا خیال ہے) درست نہیں ہے، رسول اللہ ﷺ غسل کے بعد وضو نہیں کیا کرتے تھے۔ فقط واللہ اعلم

 



Leave a Comment