Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



بہن کی پوتی کا شوہر محرم یا غیر محرم؟



سوال: میں جاننا چاہتی ہوں کہ میری بہن کی پوتی کا شوہر میرے لئے محرم ہے یا غیر محرم؟ یعنی اس کے سامنے اپنا چہرہ کھول سکتے ہیں؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: بہن کی پوتی کا شوہر غیر محرم ہے۔
عورت کے لیے غیر محرم سے پردہ سر سے لے کر پاؤں تک تمام اعضاء کا ہے، خصوصاً چہرے کا پردہ اس لیے کہ باعثِ کشش اور ذریعہ فتنہ عورت کا چہرہ ہی ہے، ورنہ دوسرے بدن پر تو اس نے لباس پہن ہی رکھا ہوتا ہے!
قرآنِ کریم بھی ہمیں اس کی طرف راہ نمائی کرتا ہے کہ عورت کے چہرہ کا پردہ ہے، چنانچہ ارشاد ہے
یا ایہا النبی قل لازواجک و بنٰتک و نسآء المؤمنین یدنین علیہن من جلابیبہن۔ (الاحزاب:۵۹)
ترجمہ: اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم! اپنی ازواجِ مطہرات، اپنی بیٹیوں اور مؤمن عورتوں سے فرمادیجیے کہ اپنے (چہروں) پر پردے لٹکالیا کریں۔
اسی طرح یہ حکم بھی چہرے کے پردے کی طرف متوجہ کرتا ہے
واذا سألتموہن متاعاً فاسئلوہن من وراء حجاب۔ (الاحزاب:۵۳)
ترجمہ: جب ازواج مطہرات سے کچھ پوچھنا ہو تو پردے کے پیچھے سے پوچھا کریں۔
لیکن بوقت ضرورت چہرہ اور ہتھیلی کھولنے کی گنجائش ہے۔ جب کہ ان سے فتنہ کا اندیشہ نہ ہو
واما النظر الی الاجنبیات فنقول: یجوز النظر الیٰ مواضع الزینۃ الظاہرۃ منہن، وذلک الوجہ، والکف۔ وان غلب علی ظنہ أنہ یشتہی فہو حرام۔ (ہندیہ، زکریا قدیم 329/5)
فقط والله اعلم

 



Leave a Comment