Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



کم سے کم مہر کی مقدار؟



سوال: مفتی صاحب آج کے ڈیٹ میں کم سے کم مہر کتنا ہونا چاہیے اور مہر فاطمی کتنا ہوگا؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: (1) مہر کی کم سے کم مقدار 10 درہم کے بقدر چاندی یا اس کی قیمت ہے۔ اور 10 درہم کا وزن 2 تولہ ساڑھے سات ماشہ ہے، اور موجودہ وزن کے مطابق اُس کی مقدار 30 گرام 618 ملی گرام ہوتی ہے۔ چاندی کی قیمت اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے، آج کی قیمت کچھ اور ہوگی اور کل کی کچھ اور، اس لئے قیمت بازار سے معلوم کی جاسکتی ہے۔
(2) مہر فاطمی موجودہ وزن سے: ایک کلو، پانچ سو تیس (530)گرام، نوسو (900) ملی گرام چاندی یا اس کی قیمت ہے۔ اورقدیم تولہ سے ایک سو، سوا اکتیس (131.25)تولہ ہوتا ہے۔ اب اتنی مقدار چاندی کی قیمت بازار سے معلوم کر لیں۔

 



Leave a Comment