Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



روزہ میں آنکھ میں دوا ڈالنا؟



سوال: روزہ رکھ کر آنکھ میں دوا ڈالنا جائز ہے یا نہیں؟ جواب سے نوازیں مہربانی ہوگی۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: روزہ کی حالت میں ضرورت کے وقت آنکھ میں دوا ڈالنا جائز ہے، اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا، اگرچہ دوا کا ذائقہ حلق میں محسوس ہو۔
ولو اقطر شیئاً من الدواء فی عینہ لا یفطر صومہ عندنا وإن وجد طعمہ فی حلقہ''۔ (الفتاوی الہندیۃ302/1، الباب الرابع فیما یفسد وما لایفسد) فقط واللہ اعلم

 



Leave a Comment