Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



وضوء کے درمیان درود؟



سوال: اگر وضوء کرتے وقت یا درمیان میں درود شریف نہیں پڑھی تو کیا وضوء کامل نہیں ہوگا؟ جواب سے نوازیں مہربانی ہوگی۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: حدیث میں آتاہے کہ جس نے وضو میں مجھ پر یعنی محمدصلی اللہ علیہ وسلم پر درود نہ پڑھا اس کا وضو نہ ہوا۔
قال النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم:لا وضوء لمن لم یصل علی النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم۔ (الطبرانی: رقم: 89605، کذا فی اعلاء السنن: 931/1، باب ما یقال بعد الوضوء، ط: أشرفیۃ)
تو اس سلسلہ میں جاننا چاہئے کہ وضوء اگر اس کے تمام سنن و آداب کی رعایت کرتے ہوئے کرے گا تو ثواب مکمل ہوگا۔ اور اگر کچھ ان سنن و آداب میں کمی کرے گا تو اسی حساب سے اس کا ثواب کم ہوگا۔ اور اس حدیث کا مطلب بھی یہی ہے کہ اگر کوئی دعاء یا درود وغیرہ کا اہتمام نہیں کرے گا تو وضوء تو ہوجائے گا لیکن جو اس کا ثواب ہے وہ مکمل نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

 



Leave a Comment