Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



بیوی کو طلاق دیکر سالی سے نکاح کرنا؟



سوال: ایک شخص نے اپنی سالی سے، زنا کیا ھے؟ کیا اسکی بیوی اس پر حرام ہوگئی اس عمل کی وجہ سے۔ کیا وہ بیوی کو طلاق دیکر سالی سے شادی کرسکتا ہے؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق:اس کا حکم یہ ہے کہ سالی سے مذکورہ عمل کی وجہ سے عورت پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوگی اور نہ اپنے شوہر پر حرام ہوگی۔ لیکن زانی اور مزنیہ دونوں پر سچی پکی توبہ واستغفار لازم ہے اور ایک دوسرے سے پردہ واجب ہے۔
دوسری بات بغیر کسی شرعی عذر کے طلاق دینا ایک ناپسندیدہ عمل ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ”حلال چیزوں میں خدا کے نزدیک زیادہ ناپسندیدہ چیز طلاق ہے“۔ (سنن ابوداؤد)
اس کے باوجود اگر مذکورہ شخص بیوی کو طلاق دے کر اپنی سالی سے نکاح کرنا چاہتا ہے تو جب تک اس شخص کی مطلقہ بیوی عدت میں رہے گی اس وقت تک سالی سے نکاح کرنا جائز نہیں ہوگا، اپنی مطلقہ بیوی کی عدت پوری ہونے کے بعد سالی سے نکاح کرسکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم

 



Leave a Comment