Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



اقامت کا وقت؟



السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
سوال: حضرت ایک مسئلہ معلوم کرنا تھاکہ اقامت۔امام کے مصلی پر آنے سے پہلے پڑھنا اور اس کا معمول بنا لینا کیسا ہے؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق:مصلیٰ پر امام کے جانے کے بعد ہی تکبیر کہنی ضروری نہیں ہے؛ بلکہ وقت ہونے پر جب مؤذن امام صاحب کو مصلیٰ پر آتے ہوئے دیکھ لے یا امام صاحب مسجد میں موجود ہوں تو تکبیر کہہ دے۔ (مستفاد: فتاویٰ محمودیہ 2/116)
إن بلالاً کان یرقب خروج النبی ا فاول ما یراہ یشرع فی الإقامۃ۔ (بذل المجہود) فقط واللہ اعلم

 



Leave a Comment