Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



فرقہ اشاعت والتوحید؟



سوال: مفتی صاحب مسئلہ ہے کہ فر قہ اشاعت والتوحید والے یہ کون سی جماعت ہے رہنمائی فرمائیں آپ کی مہربانی ہوگی۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: سنا ہے کہ اشاعت السنۃ والتوحید نام والی جماعت غیرمقلدین کی جماعت ہے اور غیرمقلدین کا بہت سے مسائل میں جمہور علماء سلف وخلف سے اختلاف ہے، یہ لوگ اپنی تقریر وں میں بڑی شد ومد کے ساتھ اپنے اختلافی مسائل کو اس انداز سے بیان کرتے ہیں کہ سننے والا دھوکہ میں پڑجاتا ہے، اس لیے عام آدمیوں کے لیے ان کے بیانات سننا درست نہیں، آپ کے دوست نے جو آپ کو مشورہ دیا ہے وہ درست اور صحیح مشورہ دیا ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم

 



Leave a Comment