Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



ڈاکٹر فرحت ہاشمی صاحبہ کی تفسیر؟



السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سوال: آجکل کل فیس بک پر ڈاکٹرفرحت ہاشمی کی تفسیر سنی جاتی ہے اور وہ مسئلہ بھی بیان کرتی ہیں اور میں نے اکثر ان کے مسئلے سنے ہیں جو کی غلط بیان کرتی ہیں کیا ان کی تفسیر ان کے مسئلے پرعمل کرسکتے ہیں یا نہیں؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: ڈاکٹر فرحت ہاشمی کے عقائد و نظریات جمہور اہلِ سنت و الجماعت کے عقائد و نظریات کے یک سر خلاف ہیں (جیسے اجماعِ امت کو اہمیت نہ دینا، تقلید کو علی الاطلاق شرک کہنا، تین طلاق کو ایک طلاق کہنا، بغیر طہارت کے قرآن چھونا،حالتِ حیض میں نماز کو لازمی سمجھنا وغیرہ)؛ اس لیے ان کے دروس وغیر ہ سے اجتناب ضروری ہے۔ فقط واللہ اعلم
(مأخذ: دارالافتاء: جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن)

 



Leave a Comment