Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



والد کے لئے گھر میں بالغ لڑکی کی امامت؟



السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سوال:مسئلہ یہ ہے کہ والد تنہا گھر میں اپنی بالغ لڑکی کی امامت کرسکتا ہے یا نہیں؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: عورتوں کو گھر میں تنہا نماز پڑھنا چاہیے، ان کے لیے مسجد میں حاضر ہونے اور جماعت سے نماز ادا کرنے کا حکم نہیں ہے۔ اگر کوئی عورت گھر میں اپنے محرم باپ، بھائی، شوہر کے ساتھ جماعت کرلے تو کوئی حرج نہیں لیکن عورت مرد کے پیچھے صف میں کھڑ ی ہوگی چاہے وہ اکیلی مقتدی ہو تو بھی۔ فقط واللہ تعالی اعلم

 



Leave a Comment