Fatawa ~ AIA Academy (Boys)




Fatawa Details



بے نمازی عورت کا حکم؟



سوال: مفتی صاحب اگر بیوی نماز نہ پڑھتے ہو اس کے بارے کیا حکم ہے؟ شریعت میں رہنمائی فرمائیں۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق: اگر کسی شخص کی بیوی بے نمازی ہو تو اسے چاہیے کہ اللہ تعالیٰ سے انتہائی خلوص اور تضرع کے ساتھ اس کی ہدایت اور نمازی بننے کی دعا کرے، تمام مخلوق کے دل اسی کے قبضہ قدرت میں ہیں، وہ جس کا دل چاہے کسی بھی وقت پلٹ سکتاہے۔ نیز محبت اور نرمی سے تنہائی میں نماز کی اہمیت اور نماز کے فضائل سنائے، حکمِ الٰہی کی عظمت اس کے سامنے بیان کرے، تاکہ دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت اور حکمِ الٰہی کی عظمت پیدا ہونے کی وجہ سے نماز کا شوق پیدا ہوجائے، سختی سے بات کرنے سے حتیٰ الامکان پرہیز کرے،اسی طرح عار دلانے، شرمندہ کرنے اور کسی دوسرے کے سامنے ذلیل کرنے سے بھی بچے، البتہ کبھی کبھی اگر کچھ سختی کرنا یا خفگی کا اظہار کرنا مفید معلوم ہو تو اس پر بھی عمل کرنا چاہیے، لیکن نماز نہ پڑھنے پر بیوی کو مارنا جائز نہیں ہے۔ غرض نہ تو بہت زیادہ سختی سے کام لینا چاہیے جس کی وجہ سے وہ نماز سے ہی متنفر ہوجائے اور نہ ہی بالکل کوشش ہی چھوڑ دینا چاہیے۔
شوہر کے ذمہ کوشش ہے؛ لہٰذوہ مایوس ہوئے بغیر کوشش کرتا رہے، باقی ہدایت تو اللہ کے ہاتھ میں ہے، جب اللہ چاہیں گے ہدایت دے دیں گے، اللہ تعالیٰ سے اچھی امید اور اچھا گمان رکھنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم

 



Leave a Comment